coronavirus

دینہ کا رہائشی امجد نامی شخص کرونا سے جاں بحق، ضلع میں کرونا سے کل اموات 3 ہو گئیں

دینہ (رضوان سیٹھی) لیاقت ٹاؤن کا رہائشی کرونا وائرس سے جاں بحق، نماز جنازہ رات 12 بجے ادا کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق لیاقت ٹاؤن کا رہائشی حساس ادارے سے ریٹائرڈ راجہ امجد کرونا وائرس میں مبتلا تھا منگلا ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ کرونا وائرس سے لڑتے جان کی بازی ہار گیا۔ جس کی نماز جنازہ رات 12 بجے گڈاری میں ادا کی جائے گی، جس میں خاندان کے چند افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ایس ایچ او سوہاوہ گڈاری پہنچ گئے۔ تحصیل دینہ میں کرونا وائرس سے دو اور ضلع جہلم سے کل تین افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔