دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ پولیس سٹی چوکی کے انچارج اللہ دتہ نے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا، والدین کی پولیس سٹی چوکی دینہ کے انچارج اللہ دتہ اور ان کی ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس سٹی چوکی دینہ کے انچارج اللہ دتہ اور ان کی ٹیم نے بہت کم وقت میں گمشدہ بچے حنان کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا، والدین نے بچے کو دیکھ کر خوشی کے آنسو نکل آئے اور پولیس سٹی چوکی دینہ کے انچارج اللہ دتہ اور ان کی پوری ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیں، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
0