دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جہلم کے مقامی ہوٹل میں ہسپتال کا فضلہ کے انتظام کے حوالے سے ورک شاپ ہوئی ورک شاپ کی کامیابی کے لیے ڈاکٹر محمد شبیر اور ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدر کی رہنمائی میں شب وروز محنت کی ملک کے اندر بیماریوں کے پھیلنے کے اسباب کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ورک شاپ کا انتظام کیا گیا جہلم کے مقامی ہوٹل میں ٹھیک 8:30 بجے تمام معزز مہمان پہنچ چکے تھے یہ امر باعث مسرت ہے کہ ضلع جہلم کے تمام ہسپتالوں کے مالکان نے شرکت کی نیز ضلع جہلم کے سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ورک شاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا سٹیج سیکرٹری نے ایسوسی ایشن کے صدر کے اجازت سے ورک شاپ کی غرض و غایت سے آگاہ کیا اور ورک شاپ میں موجود اعلیٰ شخصیات کا تعارف کروایا گیا انتہائی پر امن ماحول تھا حسب توقع سٹیج سیکرٹری نے پرائیویٹ ہسپتالوں کی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو خطاب کی دعوت دی ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بحیثیت صدر تمام شرکاء کا ورک شاپ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے انتہائی موثر انداز میں بامقصد لیکچر دیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بے شمار مسائل میں جکڑا ہوا ہے سردست بیماریوں کا مسلہ خصوصی توجہ کا طالب ہے لہٰذا پرائیویٹ ہسپتالوں کو اپنا مرکزی رول ادا کر کے بیماریوں کی روک تھام کے لیے کام کرنا ہوگا ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ دو ہزار کے چوبیس رولز کو کیسے فالو کر سکتے ہیں یہی رولز ہماری رہنمائی کرتے ہیں تمام ہسپتالوں میں ویسٹ کا ہونا خلافِ توقع نہیں ہے یہی وہ ویسٹ ہوتا ہے جس سے بیماریاں جنم لیتی ہیں لہذا ان کو تلف کرنا انتہائی ضروری ہے سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کو کیسے تلف کیا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ مقام افسوس ہے کہ جہلم میں انسولیٹر نہیں ہے ہم نے اسی وجہ سے سن شائن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے تاکہ مزکورہ مسائل پر قابو پایا جا سکے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ یہ حسن اتفاق ہے کہ ہمارے ڈپٹی کمشنر جہلم صفائی کے حوالے سے کنسرن رکھتے ہیں کہ گاڑی کو ایک ماہ کے اندر تین دفعہ آنا چاہیے اور ویسٹ کو اُٹھایا جائے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ایسوسی ایشن کے صدر نے ہسپتالوں کے مالکان کو اپیل کی کہ وہ ہسپتال کے اندر yellow روم بنائیں شاپر کو اچھے طریقے سے بند کر کے اس میں ڈال دیں اس کمرے میں اے سی کا ہونا انتہائی ضروری ہے اس طرح وقت مقرر پر لاہور سے گاڑی آئے گی اور ویسٹ کو اٹھا کر لے جائے گی انہوں نے دل کی گہرائیوں سے سن شائن ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا ہمارے ساتھ عملی تعاون ہے اور پرائیوٹ ہسپتالوں کے مالکان ان کے ممنون احسان ہیں ڈاکٹر فہد حمید سی ای او سن شائن ویسٹ منیجمنٹ نے کہا کہ ہسپتالوں اور کلینک میں پیدا ہونے والے آلودہ اور زہریلے ویسٹ کو مناسب طریقے سے علیحدہ کر کے سن شائن ویسٹ منیجمنٹ کی خدمات حاصل کرنی چاہیے سی ای او ہیلتھ جہلم مہمان خصوصی تھے انہوں نے تعریفی سرٹیفکیٹ معیاری کام دیکھانے والوں کو دیے مزکورہ ورک شاپ میں ڈاکٹر شبیر اختر شاہ ڈاکٹر عظمت جاوید ڈاکٹر طارق عظیم ڈاکٹر عاصم رضوی ڈاکٹر حبیب الرحمن ڈاکٹر علینا ڈاکٹر اسما عثمان ڈاکٹر زبیر یونس ڈاکٹر سعید انور ڈاکٹر نصیر احمد ڈاکٹر خالد محمود ڈاکٹر عباس علی ڈاکٹر ظفر مغل شامل تھے۔
0