دینہ(سہیل انجم قریشی سے)فرحت کمال ضیاء سینئر ایڈووکیٹ نے انسانیت کی مثالی خدمات سر انجام دے کر اپنے خاندان کا نام روشن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ایک باعمل سوشل ورکر ہیں اپنی فیملی کے تعاون سے ہر وقت مستحق لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف رہتے ہیں گزشتہ روز روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے فرحت کمال ضیاء نے فوری طور پر ان متاثرہ مسافروں کی امداد کے لیے پانچ سو چالیس سے زائد فوڈ پیکجز تقسیم کیے جن میں چاول پانی جوس کھجور وغیرہ تھے ان کے اس جذبے سے مسافروں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
0