0

فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں رضاکاران (Volunteers) کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں رضاکاران (Volunteers) کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا. تفصیلات کے مطابق وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں فلاحی کاموں میں مصروف ہے جس میں پینے کے پانی کی سکیموں کے ساتھ ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ،الیکٹرک واٹر کولر، سالانہ مفت پودوں کی تقسیم، رمضان میں مستحقین کے لئے راشن،یتیم بچوں کے لئے تعلیم اور ہنر کابندوبست، مساکین کے لئے مکانوں کی تعمیر و مرمت، مساجد کی تعمیر، ایک کنال رقبہ پر مفتیاں دینہ میں گرلز ووکیشنل سنٹر کا قیام، معذور افراد میں مفت ویل چئیر کی تقسیم ،ہنر مند معذور افراد کے لئے باعزت روزگار کی فراہمی ،ضلع جہلم کے مختلف حصوں میں ووکیشنل سنٹرز کا قیام،فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ،شعور و آگاہی کے لئے سیمینارز کا انعقاد اور دیہی ترقی کے لئے مربوط کوششوں کو فروغ دینا جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے اب وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے ضلع جہلم کے ہر گاؤں اور وارڈ سے رضاکاران کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ان فلاحی کاموں کا دائرہ کار مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایسے افراد جو اپنا وقت صدقہ کرنا چاہتے ہیں ان کواس نیک مقصد کا حصہ بنا کر فلاحی سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جائے-سلیم انور کسانہ چیئرمین وسیلہ ویلفئیر فاونڈیشن نے رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اس عظم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں ایک مضبوط نیٹ ورک اورمربوط شفاف نظام کے تحت فلاحی کاموں کو بڑھایا جائے گا تاکہ ایک عظیم فلاحی معاشرے کی تشکیل کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔