0

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے ایجوکیشنل وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے ملاقات

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ایکسپلور پروگرام کے تحت فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے ایجوکیشنل وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے ملاقات۔ ضلع جہلم ایک قدیم تہذیب و تاریخ کا مرکز رہا ہے، یہاں قدیم ترین تہذیبوں کے آثار معلومات کا خزانہ چھپائے ہوئے ہیں ہمارے تاریخی مقامات بہترین تفریح گاہ بھی ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز ایکسپلور جہلم پروگرام کے تحت جہلم کا دورہ کرنے والے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے ایجوکیشنل وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد کی قیادت سابق انسپکٹر جنرل فاریسٹ ڈاکٹر محمود ناصر اور ڈاکٹر شافیعہ اعظم اسسٹنٹ پروفیسر انتھروپالوجی ڈیپارٹمنٹ فاطمہ جناح یونیورسٹی نے کی۔ اس موقع پر ڈی ایف او سدھیر مغل، اسسٹ کمشنر کوآرڈینیشن اقرا ناصر، ایس ڈی او آرکیالوجی اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو جہلم کی تاریخی مقامات کو ایکسپلور جہلم پروگرام کے تحت وزٹ کرنے اور اپنی فیملیز کے ساتھ ان پر فضا اور تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کی ترغیب دی۔