0

دینہ میں انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر دکانداروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے احتجاج کیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن مسلسل جاری جس پر مین بازار کے دکانداروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے احتجاج کیا دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن بلاوجہ ہمیں تنگ تو نہ کیا جائے ہم صبح دکان کھولتے ہی ہیں تو بلدیہ کے اہلکار رکشہ لے کر آجاتے ہیں اور سامان اٹھانا شروع کر دیتے ہیں دکاندار احتجاجاً بلدیہ أفس دینہ پہچ گیے اور شکایات درج کرواتے ہوئے درخواست دی جس پر بلدیہ آفس میں موجود میاں سہیل کے ساتھ مذاکرات کیے گیے اور پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جلد اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے ملاقات کر کے اپنے مسائل سے آگاہ کرے گی مذاکرات کے بعد تمام دکانداروں نے احتجاج ختم کر کے اپنی اپنی دکانیں کھول لیں۔