0

دینہ میں آندھی اور طوفان کے باعث سائن بورڈ ٹوٹ کر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا علاقہ کی بجلی معطل

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں آندھی اور طوفان کے باعث دینہ منگلا روڈ پر واقع کپڑے کی دکان پر لگا بڑا سائن بورڈ ٹوٹ کر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا علاقہ کی بجلی معطل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں آندھی طوفان کے باعث منگلا روڈ پر واقع کپڑے کی دکان پر لگا بڑا سائن بورڈ ٹوٹ کر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر واپڈا دینہ کو اطلاع کی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی ہے جہنوں نے اتنے بڑے بڑے سائن بورڈ دکانوں پر لگانے کی اجازت دی ہوئی ہے اگر یہ ہی بورڈ کسی پر گر جاتا تو قیمتی جان بھی جا سکتی تھی یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جی ٹی روڈ پر طوفانی بارش کے باعث ایک بل بورڈ رکشہ پر گر گیا تھا اور ایک خاتون بھی زخمی ہو گئی تھی جس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو آگاہ بھی کیا گیا تھا لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے دینہ کی عوام نے کمشنر راولپنڈی اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ میں لگے غیر قانونی بل بورڈ اتروائیں جائے اور ان کو لگوانے والے عناصر کی بھی انکوائری کی جائے کیونکہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ کسی بھی شہر میں بل بورڈ نہیں لگائے جائیں سپریم کورٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے