جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم تھانہ صدر میں منشیات کے مقدمہ کے اندراج پر الزام علیہان کی پریس کانفرنس کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں منشیات کے مقدمہ کے اندراج پر الزام علیہان کی پریس کانفرنس کے معاملہ پرڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیا،ڈی پی او جہلم نے ایکٹنگ ایس پی انویسٹٹیگیشن سید غلام عباس شاہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی واقع کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی،تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کیا جائے گا،کوئی اہلکار غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کاکہنا تھا کہ جہلم پولیس میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔
0