دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں آٹا چکی مالکان کی من مانیاں عروج پر، آٹے میں واضع کمی کے باوجود چکی مالکان 150روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری، اضافی ریٹ پوچھنے پر چکی مالکان عوام کے گلے پڑنے لگے، انتظامیہ بے بس شہریوں کا احتجاج، اسسٹنٹ کمشنر دینہ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آٹے کے ریٹ میں کمی کے باوجود آٹا چکی مالکان اپنے من پسند ریٹ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، دینہ جی ٹی روڈ، داتا روڈ، ریلوے روڈ سمیت دیگر مقامات پر چکی مالکان نے اپنے ریٹ لگاتے ہوئے آٹا فی کلو 150روپے فروخت کر رہے ہیں، اضافی ریٹ کا پوچھنے پر آٹا چکی مالکان عوام کے گلے پڑنے لگے، شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے آٹا چکی مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب طبقہ آٹا آسانی کے ساتھ خرید سکے۔
0