0

دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن جاری

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن جاری، منگلا روڈ پر لگے غیر قانونی سٹال اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی کی ہدایت پر دینہ میں مسلسل 4روز سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز بھی فرحت جمیل کی قیادت میں منگلا روڈ پر سخت آپریشن کیا گیا جس سے فٹ پاتھوں پر لگے غیر قانونی سٹال اور لوگوں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی دینہ کا کہنا ہے کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، پورے شہر کو تجاوزات سے پاک کریں گے اس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، دوکاندار حضرات کو چاہئے کہ وہ اپنی دوکانوں کے اندر رہ کر کاروبار کریں اور عوام کے گزرنے والے راستوں کو صاف کر دیں۔