دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈی پی او جہلم ان ایکشن، ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس تبدیل جبکہ انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ کو معطل کر دیا، نئے ایس او تھانہ دینہ محمد عمران نے چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے عوامی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس کو تبدیل کر کے ان کی جگہ نئے ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران کو تعینات کر دیا جبکہ پولیس سٹی چوکی دینہ کے انچارج خضر حیات کو معطل کر دیا۔
0