دینہ (رضوان سیٹھی سے) وزیر اعظم کے مشیر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے دینہ میں نیو جھنگ پلی سے نکودر تک 10کروڑ 89لاکھ روپے کی لاگت سے تیار روڈ کا افتتاح کر دیا، روڈ کی افتتاحی تقریب سے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی بنیاد جھوٹ اور پروپیگنڈوں کی جماعت ہے جب سے تحریک انصاف کی جعلی حکومت ختم ہوئی ہے ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے چند دن پہلے سوہاوہ گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا، پچھلے سوا سال سے حکومت نے معیشت کو سنبھال دیا ہے ملک میں جب بھی ترقیاتی کام ہو ئے مسلم لیگ (ن)ہی کیے، موٹروے، ہسپتال، سکولز، ایئر پورٹ دیکھ لیں جہاں پر بھی ترقی کی علامات دیکھیں گے مسلم لیگ (ن)کے ہی ہوں گے، سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے 4سال تک مصنوعی جماعت عمران خان کے ساتھ گزارے اور آج انہیں کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں، بیگم کلثوم نواز شریف کی بیماری کا مزاق اڑایا تھا یہ مقافات عمل ہے میں مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کا سپاہی ہوں جو پورٹی ذمہ داری لگائے گی وہ پوری ایمانداری کے ساتھ نبھاؤں گا، پارٹی کے ٹکٹوں کا فیصلہ جو بھی پارٹی کرے گی وہ قبول ہو گا اور آج یہ روڈ دینہ نیو جھنگ پلی سے نکودر تک 2.35کلو میٹر مکمل کی گئی ہے جس کی لاگت 10کروڑ 89لاکھ روپے ہے یہ منصوبہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں شروع ہوا تھا اور اسی دور میں مکمل ہوا، تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال، راجہ مبارک کیانی، راجہ افرا سیاب، میاں صہیب الحسن اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
0