0

صحافت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ دشوار گزار کھٹن اور طویل مسافت ہے،صدر پریس کلب

جہلم(عمیراحمدراجہ +اسماعیل افتخار)جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صحافت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ دشوار گزار کھٹن اور طویل مسافت ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہمیں سینئر باصلاحیت اور بلند کردار کے مالک صحافیوں سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا،جہلم پریس اور الیکٹرانک میڈیا کا صدر ہونا ہمارے لئے باعث صد افتخار ہے، مثبت صحافت و قلم کے ذریعے قوموں کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے لہذا صحافتی اقدار و ادب کے فروغ، زرد صحافت کے خاتمے اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے مثبت سوچ کو اپنا نا ہوگا، ہمیں عوام کی فلاح بہبود اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ یہی ہماری اولین ترجیحات اور منشور میں شامل ہے، ہم جہلم پریس کلب کے ممبران کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے اوپر اعتماد کا اظہار کیا، ہم اپنے دوستوں کو کسی صورت مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر چوہدری مہربان حسین، راجہ شہریار، چوہدری تصور حسین، سید ناصر محمود، چوہدری دانیال عابد، عامرکیانی، عبدالغفارآذاد، راجہ سہیل کیانی، اسماعیل افتخارسمیت دیگر بھی موجود تھے۔