دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ منگلا روڈ پر دو دکانوں سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری، نامعلوم چور النعیم موبائل اور باٹا شوز کی دکانوں سے لاکھوں روپے نقدی قیمتی جوتے اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گیا سی سی ٹی وی میں چور واضع دکھنے کے باوجود دوسری پار بھی گرفتار نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چور منگلا روڈ پر واقع النعیم موبائل سے ایک لاکھ روپے نقدی 15 قیمتی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان جن کی مالیت چار لاکھ بنتی ہے اور اس کے ساتھ ہی باٹا شوز شاپ سے چھت کی طرف سے دیوار توڑ کر 2 لاکھ سات ہزار روپے نقدی لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جوتے چوری کر کے فرار ہوگیا دکانوں کے مالکان شیخ نعیم اور راجہ نعیم افضل نے بتایا کہ تین ماہ پہلے بھی ہماری دکانوں میں چوری ہوئی جس میں نامعلوم چور النعیم موبائل سے پانج لاکھ روپے نقدی قیمتی موبائل اور دیگر سامان جس کی مالیت پانچ لاکھ بنتی ہے چوری کر کے لے گیا تھا جبکہ باٹا شوز سے ایک لاکھ چوبیس ہزار روپے نقدی قیمتی جوتے نامعلوم چور لے گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ چور دونوں بار چھت سے آیا اور دوسری بار بھی وہ ہی چور سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے لیکن گرفتار نہ ہو سکا ہمیں ڈر ہے کہ اگر گرفتار نہ ہوا تو تیسری بار بھی یہ ہی چور ہمیں پہلے سے زیادہ نقصان نا پہنچا دے ہماری ڈی پی او جہلم سے اپیل ہے کہ نامعلوم چور جو سی سی ٹی وی میں واضع دیکھا جا سکتا ہے اس کو گرفتار کر کے ہمارا سامان اور لاکھوں کی نقدی واپس دلوائی جائے۔
0