دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ تیز بارش اور آندھی کے باعث جی ٹی روڈ ٹیکسی سٹینڈ پر لگا بل بورڈ رکشہ پر گر گیا جس سے راہ گزر خاتون بھی زخمی ہو گئی دینہ میں اہم شاہراہوں پر بل بورڈز کی بھرمار غیر قانونی بل بورڈز عوام کی جان ومال کے لیے خطرہ بننے لگے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بگڑتی ہوئی صورتحال پر نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں لگے غیر قانونی بل بورڈز شہریوں کے لیے وبال جان بن گیے جی ٹی روڈ ٹیکسی سٹینڈ پر لگا بل بورڈ تیز طوفانی بارش اور أندھی کے باعث رکشہ پر گر گیا جبکہ راہ گزر خاتون بھی زخمی ہو گئی دینہ میں گاڑی چلاتے ہوئے کچھ اور نظر آئے یا نہ آئے بل بورڈ ضرور نظر آئیں گے تشویش کی بات یہ ہے کہ بل بورڈز کی تنصیب میں قواعد کا خیال نہیں رکھا جارہا اور طوفانی بارشوں یا آندھی چلنے کی صورت میں یہ جان لیوا ثابت ہوتے ہیں تحصیل انتظامیہ حکام اور محکمہ لوکل ٹیکس کی مبینہ ملی بھگت سے سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر بل بورڈ ز میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے دینہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
0