0

درخت ہیں تو ہم ہیں درخت ہمارے لئے پھیپھڑوں کا کام کرتے ہیں اللہ کی تسبیح کرتے ہیں،سدھیر احمد مغل

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم درخت ہیں تو ہم ہیں درخت ہمارے لئے پھیپھڑوں کا کام کرتے ہیں اللہ کی تسبیح کرتے اور مستی میں جھومتے ہیں بو ہڑ، پیپل،ارجن صدیوں پرانے 24 گھنٹے آکسیجن فراہم کرنے والے درخت ہیں، سب سے زیادہ شہد بھی انہی درختوں پر لگتا ہے اور70 فیصد پرندے بھی خوراک انہی درختوں سے حاصل کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر شہری تنظیموں کے عمائدین سے شجر کاری کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وقاص شاہ، بلاک آفیسر وسیم سمیت دیگر ملازمین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تمام پودوں اور جڑی بوٹیوں میں اللہ تعالی نے انسانوں اور جانوروں کیلئے علاج اور شفاء رکھی ہے درخت لگا نا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے حضور نبی کریم ﷺنے فضول پتے توڑنے سے بھی منع فرمایا اور فرمایا جس شخص نے ایک پودا لگا یا جب تک وہ انسانوں اور جانوروں کو فائدہ دیتا رہیگا اس کا اجر اس کے اعمال نامے میں لکھا جاتا رہے گا۔ بنی نوع انسان کیلئے آکسیجن کا واحد ذریعہ درخت ہیں اور درخت بقائے انسانیت ہیں ان کو کاٹنے سے گریز کریں باقی سیاروں پر زندگی نہیں کیونکہ وہاں آ کسیجن نہیں،درختوں کی حفاظت اور پرورش کریں ہماری خوراک کا زیادہ حصہ پھل اور اجناس کی شکل میں درخت اور پورے مہیا کرتے ہیں دنیا میں ہماری ضرورت کی کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو پودوں اور درختوں سے براہ راست جڑی نہ ہوں۔