دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار اور منگلا روڈ کا وزٹ کیا مین بازار اور منگلا روڈ دینہ سے تجاوزات ختم کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی نے دینہ میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مین بازار اور منگلا روڈ کا دورہ کیا امجد عباس پٹواری دینہ سرکل اور بلدیہ کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا دکانوں کے آگے نشانات لگائے گئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی دکاندار لگائے گئے نشان کو کراس نہ کرے جس دکاندار نے ہماری دی گئی حدود سے تجاوز کیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔تجاوزات کرنے والوں کو کوئی چھوٹ نہیں ملے گی ہمارا عملہ بازار میں موجود رہے گا جو تجاوزات کرنے والوں کی نگرانی کرے گا۔
0