0

ایکواڈور میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، ہزاروں افراد متاثر

ایکواڈور میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب
جنوبی امریکی ایکواڈور میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 15 ہزار افراد کے متاثر ہونے ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور کے شمال مغرب میں واقع شہر ایسمیرل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آگیا ہے۔

ایکواڈور کے ایوان صدر کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے 15 ہزار افراد متاثر ہوئے، 842 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے 1467 افراد کا اب تک ریسکیو کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارشوں سے اب تک 2 ہزار 895 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 1 ماہ کی بارش 12 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو کام بلاتعطل جاری ہیں اور بعض علاقوں میں بجلی اور پینے کے پانی کی خدمات فیالحال فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔