واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیدی۔امریکی صدرصدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ایران کو دوبارہ عالمی نظام کے دھارے میں شامل ہونا ہوگا ورنہ ایران کے لیےحالات مزید خراب ہوتےجائیں گے،مجھے بالکل معلوم تھا کہ خامنہ ای کہاں پناہ لیے ہوئے ہیں، پھر بھی میں نے ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کا حکم نہیں دیا۔
صدر ٹرمپ نےمزید کہامیں نے جنگ کے آخری مرحلے میں تہران جانے والے اسرائیلی طیاروں کو واپس بلوا لیا، میں پابندیاں ہٹانے سمیت دیگر اقدامات پر کام کر رہا تھا،میرے اقدامات ایران کو بحالی کا بہتر موقع دے سکتے تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکا ڈیل کرنا چاہتا ہے تو سپریم لیڈر سے متعلق تضحیک آمیز رویہ ترک کرنا ہوگا۔غزہ جنگ بندی پربات کرتے ہوئے کہا وہاں امن قائم کرنے کے قریب ہیں،آئندہ ہفتے سیزفائر کا امکان ہے،وہاں صورتحال خوفناک ہے،خوراک کی قلت ہے،دنیامیں امن قائم کرانےپر عوام مجھےسراہتےہیں اسلئےاکثریت حاصل کی۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو احتجاج مہنگا پڑ گیا،26 ارکان معطل
The post امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیدی appeared first on ABN News.