0

دینہ میں 20سالہ 4بہنوں کا اکلوتا بھائی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں 20سالہ 4بہنوں کا اکلوتا بھائی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق، جاں بحق ہونے والا نوجوان گھر سے نماز پڑھنے کے لیے گیا تھا جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈیڈ باڈی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ نئی آبادی کا رہائشی 20سالہ غریب محنت کش کا بیٹا 4بہنوں کا اکلوتا بھائی راولپنڈی سے لاہور جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والا نوجوان گھر سے مغرب کی نماز پڑھنے کے لیے نکلا تھا اور بتایا جاتا ہے کہ جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور ریلوے کی پولیس پہنچ گئی جہاں بعد ازاں نوجوان کی میت کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا گیا،نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔