0

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچنا چائیے ،ڈپٹی کمشنر جہلم

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچنا چائیے سستے ریٹ پر سامان خرید کر پرانی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ منڈیوں اور بازار کا دورہ کریں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ ہر ہفتے تمام مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اور اس سلسلہ میں کوئی لاپرواہی برادشت نہیں کی جائے گی۔