دینہ(سہیل انجم قریشی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا ریٹ لسٹ اور سبزی وفروٹ کا معیار چیک کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری اور گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی وفروٹ فروخت کیا جائے ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی شہر میں قائم ناجائز تجاوزات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا منگلا روڈ، جی ٹی روڈ ریلوے روڈ اور مین بازار کے دکانداروں کو وارننگ دے دی ہے کہ وہ اپنا سامان دکان کے اندر رکھیں اور تجاوزات نہ کریں نہیں تو ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
0