دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز مسافروں سے پرانا کرایہ وصول کر رہے ہیں سب سے زیادہ متاثر لوگ شہر دینہ کے ہیں جن کو جہلم یا میرپور جانا ہوتا ہے رکشہ والوں نے تو مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے دینہ تا جہلم 90 روپے جبکہ دینہ تا میرپور 170 روپے کرایہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ کہ کسی کے پاس کرایہ نامہ بھی نہیں ہے نا ہی کبھی کسی نے ٹرانسپورٹرز کو چیک کیا جو کہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے انتظامیہ کا خاموش رہنا سمجھ سے بالاتر ہے انتظامیہ کرایوں میں کمی کروانے میں ناکام نظر آرہی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کو چیک کر کے کرایہ نامہ آویزاں کروایا جائے جس کے پاس کرایہ نامہ نہیں ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ جہلم کو تبدیل کیا جائے جہنوں نے کبھی دینہ آکر ٹرانسپورٹرز کو چیک تک نہیں کیا۔
0