0

پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کا پارٹی چھورنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کا پارٹی چھورنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا دھچکا لگ گیا، عامر محمود کیانی نے تحریک انصاف اور سیاست چھورنے کا اعلان کر دیا۔ عامر کیانی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی گھرانے سے تعلق ہے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس پر حملے پر دلی افسوس ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں عامرکیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان بحران میں ہے، پی ڈی ایم کی مہربانیاں ہیں۔

عامر کیانی نے کہا کہ میرا افواج پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق ہے، میرا عمران خان سے تعلق رہا ہے، ایک عرصے سے لاہور نہیں گیا، ہم ادارے اور ریاست کا حصہ ہیں، میانوالی کے واقعات میں بھی میرا نام ڈال دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، عامر محمودکیانی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر بھی رہے ہیں۔