صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت کبھی ملک مخالف نہیں رہی اور نہ ہی غداروں پرمشتمل ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا ہوں وہ دوبارہ سوچیں۔
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ سب کوکہتا رہا ہوں موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں، سب سےگزارش ہے ٹھنڈے اورگہرے سانس لیں، ایران اور سعودی عرب کے درمیان قائم ہونے والا امن غیرمعمولی ہے،کیا ہماری قیادت بھی ایران اورسعودی عرب جیسی عظمت کامظاہرہ کرسکتی ہے؟
صدر کا کہنا تھا کہ مقتدر اور سیاسی حلقوں میں بہت سے قابل لوگوں کو ذاتی طورپرجانتا ہوں، روز مرہ کے واقعات اور سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا دیتی ہے، سیاسی تاریخ میں بہت سے تجربات کیے گئے، بہت سی قلابازیاں کھائی گئی ہیں۔