0

ٹوبھہ کرولی روڈ پر ڈھوک ہتمال کے قریب مسلح افراد نے دو موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ ٹوبھہ کرولی روڈ پر ڈھوک ہتمال کے قریب مسلح افراد نے دو موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی جس سے ڈھوک برج ضلع چکوال کا رہائشی محمد اختر ولد ریاض موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا اور ذوالفقار احمد زخمی ہو گیازخمی کو فل فور مریم ہسپتال للہ منتقل کر دیا گیاٹوبہ کرولی روڈ پر ہونے والا افسوسناک واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے اس سے قبل ایک لڑکی قتل اور ایک شخص زخمی ہو چکا ہے کل ایک شخص کے قتل اور دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر تھانہ للہ پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے زخمی کو تھانہ للہ اور بعدازاں مریم ہسپتال للہ پہنچایا گیا تھانہ للہ پولیس نے ڈیڈ باڈی کو بذریعہ ریسکیو 1122 تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان پہنچایا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مقتول اور مضروب دونوں کا تعلق ڈھوک برج ضلع چکوال سے ہے جب کہ وقوعہ تھانہ للہ کی حدود ضلع جہلم تحصیل پنڈ دادن خان میں ہوا مضرو ذوالفقاراحمد کے مطابق محمد عرفان اور محمد اشرف سکنائے ڈھوک برج نے ہمارا راستہ روک رکھا تھا ہم موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ٹوبھہ کی جانب جا رہے تھے کہ ڈھوک ہتمال کے قریب انہوں نے فائرنگ کر دی