پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پننوال میں قتل کا افسوس ناک واقع فوزیہ نامی خاتون کا قتل ایس ایچ او جلالپور شریف احسن بٹ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پننوال میں فوزیہ نامی خاتون کے قتل کا المناک واقع پیش آیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف احسن بٹ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں پر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کا شوہر غلام مرتضی کا قتل کے واقع میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جسے مشکوک جان کر تھانہ جلالپور شریف نے اپنی تحویل میں لے کر قانون کے مطابق تفتیش شروع کر دی ذرائع کے مطابق خاتون کے بچوں کے بیانات سے فوزیہ نامی خاتون کے قتل کا ذمہ دار خاتون کا شوہر غلام مرتضی ہے تاہم آخری اطلاعات تک غلام مرتضی قتل میں ملوث ہونے کے جرم سے انکاری ہے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف احسن بٹ کا کہنا ہے کہ قتل کے واقع کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے بہت جلد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے اور ملوث ذمہ دار یا ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لاکر مقتولہ اور اس کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
