0

جواد حسین چغتائی کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے سینیئر رہنما نور محمد چغتائی کی زوجہ محترمہ ، تاجر رہنما نور حسین چغتائی کی بھاوج اور جواد حسین چغتائی کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں انکی نماز ریلوے اسٹیشن والے جنازہ گاہ للہ شریف میں ادا کی گئی اور انہیں ابائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں بیورو چیف اوصاف ملک ظہیر اعوان ، امجد اقبال ،چوھدری نذر حسین رانجھا ،علامہ عظمت اللہ ،راجہ محمد ظریف ،راجہ ظفر للہ،ثقلین رضا جنجوعہ ،چوھدری شوکت میکن ، چوہدری عثمان مسوال سمیت تاجر رہنما ،سیا سی و سماجی شخصیات ،صحافی برادری سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی محفل قل شریف مرکز دعوت تبلیغ اسلام نمبر 95 دارالاحسان للہ شریف میں منعقد ہوئی جس میں دعوت تبلیغ کے اراکین اور دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی