پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) معروف روحانی درگاہ خانقاہ للہ شریف پر ماہانہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمت اللہ علیہ کے ایصال ثواب کی محفل سجائی گئی جس میں قران خوانی کی گئی محفل ذکر و محفل نعت منعقد کی گئی تقریب کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف اور صاحبزادہ احتشام الرسول تھے
قاری محمد احسان اور ان کے رفقاء سمیت جامعہ مطلوبیہ مقبولیہ نقشبندیہ مجددیہ قادریہ کے اساتذہ اور طلباء نے خانقاہ شریف کے احاطہ میں خوبصورت بزم سجائی جس میں صاحبزادہ علیم الرسول عارف صاحبزادہ احتشام الرسول ،بیورو چیف اوصاف ملک ظہیر اعوان ،امجد اقبال ایڈمن جی او للہ،حافظ اطہر عثمان سمیت مریدین اورعقیدت مندوں نے شرکت کی محفل کا اغاز قاری محمد یوسف نے تلاوت کلام پاک سے کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم قاری محمد اکرام نقشبندی للہی ،محمد اویس قادری ،امجد اقبال اور دیگر ثنا خوان مصطفی نے پیش کیں علامہ محمد سرفراز ، مولانا حسنات احمد اور مولانا مظفر للہی نے کہا کہ ان روحانی درگاہوں سے جڑے رہا کرو تاکہ اللہ کے نیک بندوں کا فیض اپ تک پہنچتا رہے اس موقع پر لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا اخر میں سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے ملک پاکستان کی سالمیت ، کشمیر اور فلسطین کی ازادی کے لیے خصوصی دعا فرمائی
