0

پنڈ دادن خان للہ خوشاب روڈ سے ملحقہ ڈھڈی تھل ،کہانہ، بگا لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی


پنڈ دادن خانہ ( ملک ظہیر اعوان بیورو چیف)
پنڈ دادن خان للہ خوشاب روڈ سے ملحقہ ڈھڈی تھل ،کہانہ، بگا لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی 25 سال قبل 2001میں چیئرمین سینٹ وسیم سجاد کی خصوصی گرانٹ سے تعمیر ہونے والی روڈ کا کوئی والی وارث نہیں کوئی سرکاری محکمہ اس کی مرمت کی طرف توجہ نہیں دے رہا
یہ روڈ محکمہ ہائی وے راولپنڈی ڈویژن ٹو کی زیر نگرانی ہے لیکن اس محکمے کی اس اہم سڑک کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں سڑک کا گولا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جس پر گاڑیوں کا چلنا محال ہو چکا ہے جب کہ سڑک کی دونوں سائیڈیں برباد ہو چکی ہیں بڑے بڑے بن چکے ہیں جہاں پر گاڑیوں کی کراسنگ بھی ناممکن ہو چکی ہے ضلع جہلم اور ضلع خوشاب کو ملانے والی یہ اہم روڈ پر ضلع جہلم کا محکمہ ہائی وے بھی توجہ نہیں دے رہا ہے اور نہ ہی لوکل گورنمنٹ جہلم کی اس طرف کوئی توجہ ہے عرصہ دراز سے سڑک کی مرمت تک نہ ہو سکی جس پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ہیں اہل علاقہ نے اس مسئلہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت پنجاب سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
تحصیل پنڈ دادن خان سے نکلنے والی یہ لنک روڈ ضلع جہلم کے عوام کو بگا سیال کے مقام پر ضلع خوشاب کے ساتھ ملاتی ہے لیکن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے جب کہ سڑک کی دونوں اطراف بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جس سے گاڑیوں کی کراسنگ بھی ناممکن ہو چکی ہے
جہلم کا کوئی سرکاری محکمہ اس روڈ کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں علاقہ کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تباہ حال سڑک کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ چلانا بند کر دی ہے اب اس روڈ پر صرف ذاتی سواری رکھنے والے لوگ ہی سفر کرتے ہیں پبلک کے لیے اب اس روڈ پر صرف موٹر سائیکل رکشہ کی سواری میسر ہے علاقہ کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ ہائی وے راولپنڈی ڈویژن ٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کی مرمت کی جائے تاکہ عوام کو سفری سہولتیں میسر ا سکیں