0

ٹھیکیدار نے خانقاہ شریف سے ملحقہ پل کے ادھے حصے کے اوپر بجری بھی نہیں ڈالی جس کی وجہ سے مین روڈ پر پل کے آدھے حصے پر جمپ بنا ہوا ہے

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے علاقہ للہ شریف میں اندرون شہر پنڈ دادن خان خوشاب روڈ کی دونوں اطراف نکاسی آب کے نالے تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے خانقاہ شریف کے قریب بنے ہوئے پل کے نیچے سے نالہ گزار دیا اور نالے کو اوپر سے کورڈ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے علاقہ بھر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق للہ شریف میں اندرون شہر سڑک تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے خانقاہ شریف سے ملحقہ پل کے ادھے حصے کے اوپر بجری بھی نہیں ڈالی جس کی وجہ سے مین روڈ پر پل کے آدھے حصے پر جمپ بنا ہوا ہے جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں سخت خلل پڑتا ہے اور ساتھ ہی پل کے نیچے سے گزرنے والے نالے کے کچھ حصے کو اوپن رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے محلہ للہ بھروانہ میں جانے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دونوں وجوہات کی بنا پر ٹریفک میں سخت خلل پڑتا ہے اور یہ اوپن نالہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے نالے کی گہرائی بہت زیادہ ہے اگر کوئی معصوم بچہ گر گیا تو اس کی جان جا سکتی ہے محکمہ ہائی وے پنڈ دادنخان اور جہلم کی عدم دلچسپی کے باعث اس نالے کو اوپر سے کوڈ نہیں کیا جا رہا