0

تحصیل پنڈ دادن خان میں 10محرم الحرام کو انجمن رفاہ عامہ کے تحت ایک منفرد اور بامقصد سبز سبیل کا انعقاد

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان میں 10محرم الحرام کو انجمن رفاہ عامہ (رجسٹرڈ) غریب وال کے پراجیکٹ “گرین غریب وال” تحریک سر سبز تحصیل پنڈدادنخان کے تحت ایک منفرد اور بامقصد سبز سبیل کا انعقاد غریب وال گاؤں میں کیا گیا، جس میں امام حسینؑ کی یاد میں 1000 پودے مقامی افراد میں مفت تقسیم کیے گئے۔ ختمِ قرآنِ پاک اور 10 ہزار بار درود شریف بطور ایصالِ ثواب تحفۃً شہدائے کربلا کو پیش کئےگئے۔
اس “پودوں کی سبیل” کا مقصد یوم عاشور کے پیغامِ قربانی کو ماحول دوستی اور شجرکاری کے جذبے سے جوڑنا تھا۔ آج کے دور میں خشک سالی، ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں اضافے جیسے چیلنجز کا حل درختوں کی صورت میں موجود ہے۔
اس موقع پر صدر انجمن رفاہ عامہ نے اس سبیل کےمعاونین، (گرین غریب وال) کے ڈونرز اور سوشل ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ
“ہم نے پودے تقسیم کر کے نہ صرف امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا بلکہ اپنی زمین سے وفاداری کا عہد بھی کیا۔ ہر پودا ایک امید، ایک سایہ، اور ایک پیغام ہے