پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان میں اہل سنت کا سب سے بڑا اجتماع شہدائے کربلا کانفرنس مرکزی جامع مسجد غوثیہ مہریہ پننوال شریف میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ پیر سید یاسر عرفات کرمانی مدظلہ العالی منعقد ہوئی جس میں سید صداقت عباس شاہ ،محمد نصیر چشتی اور محمد نذیر چشتی و دیگر نعت خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا پیر سید اشتیاق حسین شاہ سمیت ملک بھر سے ائے ہوئے علماء کرام نے خصوصی خطابات کیے پروگرام صبح 10 بجے سے نماز عصر تک جاری رہا محفل میں شرکت کرنے والوں کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا 10 محرم الحرام کو استانہ عالیہ قادریہ پننوال شریف کے زیر انتظام ہونے والی شہدائے کربلا کانفرنس کے ساتھ ساتھ حضرت پیر سید شیر علی شاہ کرمانی قادری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت پیر سید محمد نواز شاہ کرمانی القادری رحمت اللہ علیہ کا عرس پاک بھی منایا جاتا ہے اس پروگرام میں مریدین اور عقیدت مندوں کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے خلیفہ شاہین اور دیگر خادمین خصوصی انتظامات کرتے ہیں، جامع مسجد القمر ملیار میں زیر سرپرستی افتاب محمود قاضی اور قاضی محمود الحسن شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ استانہ عالیہ للہ شریف نے فرمائی تقریب میں حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جمیل صدیقی منڈی بہاولدین ، علامہ شکیل احمد چشتی اور قاضی کامران رسول خطیب جہلم نے خصوصی خطابات کئے، جامعہ مسجد جندران میں حافظ حیات صاحب نے تمام تر انتظامات کیے اور جامعہ مسجد عثمانیہ ٹوبھہ میں ملک ظفر اور دیگر نے تمام تر انتظامات کیے دونوں منعقدہ محافل شہدائے کربلا کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول نے فرمائی ٹوبھہ میں ہونے والے جلسے کے سرپرست قاری عبدالرؤف سعیدی تھے خصوصی خطاب حضرت علامہ مختار الرسول صدیقی سعیدی اور علامہ عبدالرحمن ضیاء نے کیا اس کے علاوہ سروبہ ،کندوال، میرے،کھیوڑہ،ہرنپور ،دھریالہ جالپ ،پنڈی سید پور اور جلال پور شریف کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں شہدائے کربلا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا دریں اثناء 10 محرم الحرام کو خدمت خلق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے نوجوانوں نے شہداء چوک ٹوبھہ میں میٹھے شربت کی سبیل کے ساتھ ساتھ لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا اس کے علاوہ پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے نوجوانوں نے المدینہ ہوٹل کے قریب مسافر خانے کے سامنے ٹھنڈے میٹھے شربت کی سبیل لگائی جن سے مسافر اور دیگر لوگ مستفید ہوئے بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز ملک ظہیر اعوان نے الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے لگائے گئے لنگر اور سبیل کا خصوصی معائنہ کیا جبکہ سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے دونوں سبیلوں پر خصوصی دعا فرمائی
