0

پنڈ دادن خان میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس قدیمی مرکزی امام بارگاہ جعفریہ سے برآمد ھوا

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ کربلا منڈی محمد صدیق پر اختتام پذیر ہوا جلوس کی سی سی ٹی کیمروں سے نگرانی کی گئی۔ جلوس میں شامل عزاداروں کے لیے پانی کی جگہ جگہ سبیلوں کا انتظام کیا گیا تھا پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز کے دستے بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ٹوبھہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ کاظمیہ سے نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا قبرستان شاہاباں میں اختتام پذیر ہوا پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج روڈ کافی دیر بلاک رہی جہاں پر مجلس کا انعقاد ہوا اور عزاداروں نے زنجیر زنی کی جس میں سروبہ، اتھر اور للہ شریف سے بھی ماتمی دستوں نے شرکت کی دریں اثناء انجمن کاظمیہ ٹوبھہ کے صدر سید شفقت حسین شاہ کاظمی 8 محرم کو ہارٹ اٹیک کے باعث اچانک وفات پا گئے تھے ان کے ایصال ثواب کی محفل قل شریف اج بروز منگل اٹھ جولائی دن نو بجے امام بارگاہ کاظمیہ ٹوبھہ میں منعقد ہوگی