ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا رات گئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹررز ہسپتال کا دورہ

دینہ(سہیل انجم قریشی سے )ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا رات گئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹررز ہسپتال کا دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک کے ساتھ ساتھ پناہ گاہ میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، ہسپتال کے مختلف وارڈذ کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال، مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں گے اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پرانہوں نے پناہ گاہ کا دورہ کیا اور موجود افراد کے بارے تفصیلات حاصل کیں اور انکو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار اطمنان کیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ بے گھر افراد اور مریضوں کے ساتھ ساتھ انکے لواحقین کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔