0

خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار نوجوانوں اور بزرگوں نے مل کر خواتین کے لیے ووکیشنل سنٹر کھولا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) خدمت خلق ویلفیئر ووکیشنل سینٹر ٹوبھہ کا قیام عمل میں لایا گیا خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار نوجوانوں اور بزرگوں نے مل کر خواتین کے لیے ووکیشنل سنٹر کھولا ہے جس میں مستحق بچیوں اور خواتین کو مفت سلائی کڑھائی کا کام سکھایا جائے گا تاکہ خواتین اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکیں
ٹوبہ میں خواتین ووکیشنل سینٹر کا افتتاح صاحبزادہ علیم الرسول عارف زیدہ مجدہ استانہ عالیہ للہ شریف نے کیا اس موقع پر صوبیدار اشرف مغل،صوبے دار میجر محمد سرور اور عمر حیات کھوکھر نے خواتین ووکیشنل سینٹر کے مقاصد بارے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے شہر کی بچیوں اور خواتین کو ہنر مند بنائیں تاکہ اپنے گاؤں میں چھوٹی انڈسٹری قائم کر کے روزگار کمانے کے مواقع حاصل کیے جائیں قاری نوید الحسن چشتی ،چوہدری محمد سعید،طیب کمال،مہر تنویر ، محمد ارشد ،نو شیروان ڈوگر،اصف جلالی اور حافظ عبدالرحمن کدیال نے بتایا کہ جو خواتین فیسں ادا کر سکیں گی ان سے فیس وصول کی جائے گی جبکہ مستحق خواتین کو فری سلائی کڑھائی کا کام سکھایا جائے گا۔ تاکہ خواتین اپنے قدموں پر کھڑا ہو کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اس تقریب میں چوھدری نذر گرداور،ملک نواز اعوان،مشتاق کھوکھر نمبردار،راجہ محمد افضل کھوکھر ،تیمور ملک اور ملک ظہیر اعوان نے بھی شرکت کی