0

میرے کاروبار کی ترقی کا راز اللہ پاک سے سودا ہے ۔ذیشان جرال

جہلم (جرار حسین میر نے )میرے کاروبار کی ترقی کا راز اللہ پاک سے سودا ہے ۔کیونکہ اللہ پاک فرماتے ہیں جو میری راہ میں ایک دے گا میں اس کا بدلہ 10 گنا لوٹاؤں گا ان خیالات کا اظہار ضلع جہلم کی مشہور کاروباری شخصیت چیمبر اف کامرس ضلع جہلم کی روح رواں اونر سٹار فیبرکس ذیشان جرال نے اس وقت کیا جب ان کو عمرہ کی سعادت کی مبارکباد دینے کے لیے تحصیل پریس کلب دینہ کے صدر جرار حسین میر اور رضوان میر ملاقات کے لیے گے ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران جتنے بھی دوستوں نے ان کے ذمے دعائیں لگائیں ان کے لیے انہوں نے سب کی لیے نام لے کر دعائیں مانگیں مکہ اور مدینہ کی باتیں کرتے ہوئے ان کی انکھیں نم ہو گئیں انہوں نے بتایا کہ تھکاوٹ کی وجہ سے میرا برا حال تھا پاؤں سوجھ چکے تھے لیکن اس کے باوجود میں نے اپنے دوستوں کے نام لے لے کر ان کے حق میں دعائیں کی اپنے وطن کے لیے دعائیں کی اور اپنے اللہ پاک کا بے حد شکریہ ادا کیا جس نے مجھے اج ڈھائی تین سو لوگوں کی کفالت کا موجب بنایا جو میرے کاروبار میں میرا ہاتھ بٹاتے ہیں یہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ ملک کے کونے کونے سے کسٹمر ہماری سٹار فیبرکس کی برانچوں پر اعتماد کرتے ہیں یہ ہمارا دعوی ہے کہ کہ ہم اللہ پاک کے ہی بنائے ہوئے نظام کے تحت کاروبار کرتے ہیں صرف 10 پرسنٹ پر تاکہ ہر امیر اور غریب یہ اسائشیں حاصل کر سکیں بالخصوص میں رمضان المبارک میں اور عید کے دوران اپنا مارجن اف پرافٹ بہت کم رکھتا ہوں تاکہ اس بابرکت مہینے میں اور عید کی خوشیوں پر عوامی دعائیں سمیٹ سکوں باقی پورا سال ہمارے کاروبار میں ایک ہی بات ہوتی ہے کہ اللہ پاک سے سودا کریں اور اس کا اجر اللہ پاک ہمیں ضرور دیتا ہے میں اپنے تمام دوستوں کو ہمیشہ یہی پیغام دیتا ہوں کہ ائیں اور مل کر اس نیت کے ساتھ ملک پاکستان کی خدمت کریں دیکھیں دن دگنی رات چگنی اللہ پاک کی پاک ذات اپ کو کاروبار میں چھپے خزانے عطا کرے گی