0

اہم سیاسی جماعت کے رہنما افسوسناک واقعے میں خالق حقیقی سے جا ملے

کراچی میں اہل سنت و الجماعت کےمقامی رہنما کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گولی مار کر ہلا کردیا، حملے میں مقتول رہنما کے والد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور پارٹی عہدیداروں کے مطابق، اتوار کی شام لانڈھی میں ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں مذہبی سیاسی جماعت اہل سنت والجماعت کے ایک مقامی رہنما قاری عبدالرحمٰن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔

قائد آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا خوشی محمد نے بتایا کہ دونوں افراد شیر پاؤ کالونی میں ایک دکان پر موجود تھے جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان وہاں پہنچے، ایک موٹر سائیکل سے اترا اور اس نے دونوں افراد پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں قاری عبدالرحمٰن کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ ان کے زخمی والد گل رحمٰن زیرعلاج ہیں۔ایس ایچ او رانا خوشی محمد کے مطابق بظاہر یہ ٹارگٹڈ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے۔

اہل سنت و الجماعت کے ترجمان عمر معاویہ نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مقتول قاری عبدالرحمٰن پارٹی کے شیرپاؤ علاقے کے صدر تھے۔ انہوں نے اس قتل کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا۔

دریں اثنا، پولیس کے مطابق، اتوار کی شام سرجانی ٹاؤن کے مراد گوٹھ کے علاقے میں ایک خالی پلاٹ سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جس کے سر پر گولی کا نشان تھا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ایک اور واقعے میں سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ ظہیر الدین کے نام سے ہوئی۔ظہیر الدین چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر جان سے جلا گیا، متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post اہم سیاسی جماعت کے رہنما افسوسناک واقعے میں خالق حقیقی سے جا ملے appeared first on ABN News.