0

رمضان المبارک کے مہینے میں شہر پنڈ دادن خان اور گردونواح میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار

پنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) رمضان المبارک کے مہینے میں شہر پنڈ دادن خان اور گردونواح میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار ہوگئی ہے ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بازارچوک بس سٹینڈ ، مین بازار ،مارکیٹوں اور گلی محلوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھکاریوں نے قبضہ جما رکھا ھے تاجر ورکنگ کمیٹی چوک محمدیہ پنڈ دادن خان کے عہدے داروں اور اراکین نے کہا کہ پیشہ ور گدا گروں نے ان کا جینا محال کر دیا ہے ،اس دھندے میں زیادہ تر تعداد خواتین، چھوٹی بچیاں اور بچے شامل ہیں جو زبردستی خیرات مانگتے ہیں اور لوگوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں ان کے مرد جھگیوں میں بیٹھ کر عورتوں اور بچوں کو مانگنے کیلئے مختلف جگہ پر بھیج دیتے ہیں ۔شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گداگری ایکٹ کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور شہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔