اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوحکومت ملی تودہشتگردی ختم نہیں ہوئی تھی۔ امن قائم کرنےکیلئےہمیں افغانستان سےبات چیت کرناپڑےگی۔
بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کہاجنگوں سےمسائل حل نہیں ہونگے۔ بات چیت سےمسئلہ حل ہوتاہےضرورکرنی چاہیے۔ وہ اے بی این کے پروگرام ڈی بیٹ @میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
حکومت الزام لگا تی ہے پی ٹی آئی میں ٹی ٹی پی کے لوگ شامل ہوئے۔
ہماری جماعت کےبارےمیں جھوٹاپروپیگنڈاکیاجارہاہے۔ ہم ان کی طرح فا رم47والےنہیں ہیں۔ دہشتگردی پاکستان کےعوام کامسئلہ ہےسب کوملکرحل کرناہوگا۔
حکومت کوشش کررہی ہےپی ٹی آئی کوکالعدم قراردیاجائے۔
عظمیٰ کاردار نے کہا کہ
ضرب عضب اورردالفسارآپریشن کےبعددہشتگردی ختم ہوئی۔ پی ٹی آئی اس موقع پربھی حقائق بیان نہیں کررہی۔ دہشتگردوں کانہ کوئی مذہب ہوتاہے اورنہ کوئی ملک۔ ہزاروں جانوں کی قربانیوں کےبعدملک میں امن قائم ہو۔
خیبرپختونخواحکومت امن وامان قائم کرنےمیں ناکام ہوئی۔ پی ٹی آئی کےبہت سےممبران کاتعلق ٹی ٹی پی سے ہے۔ دہشتگردی ناسورہےریاستی ادارے ختم کرنےکی کوشش کررہےہیں۔ ہم اپنےریاستی اداروں کےپیچھےکھڑےہیں۔ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں روزانہ160آپریشنزکرتی ہیں۔
مزید پڑھیں :طالبان سےمذاکرات کےحمایتیوں نےدوبارہ کےپی میں دہشتگردوں کوآبادکیا،وزیر اعظم
The post حکومت کوشش کررہی ہےپی ٹی آئی کوکالعدم قراردیاجائے،نعیم حیدرپنجوتھہ appeared first on ABN News.