0

تحصیل پنڈ دادن خان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹوبھہ کہ مغربی دیوار تقریبا 20 دنوں سے زائد عرصہ سے گرائی جا چکی ہے

پنڈدادنخان (ملک ظہیراعوان) تحصیل پنڈ دادن خان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹوبھہ کہ مغربی دیوار تقریبا 20 دنوں سے زائد عرصہ سے گرائی جا چکی ہے ٹھیکے دار نے خود ا کر ابھی تک گرائی گئی دیوار نہیں دیکھی ٹھیکے دار کا سیکرٹری یہ بتانے سے قاصر ہے کہ دیوار کب تعمیر ہوگی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنڈ دادن خان کا اوور سیئر بات تک سننے کو تیار نہیں سکول سٹاف اور طالبات کی سخت بے پردگی ہو رہی ہے شاہراہِ عام سکول کی چار دیواری کے ساتھ ملحقہ ہے سات پرائیویٹ سکول اور دیگر رہائشیں بھی موجود ہیں ان خیالات کا اظہار چوھدری رضا مٹھو نمبردار نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اوورسیئر کو شکایت کرنے پر اس نے اگے سے سخت تلخ کلامی کی ہے جب کہ ٹھیکیدار کا سیکرٹری دیوار جلدی تعمیر کرنے کی تسلی دیتا ہے لیکن کام شروع نہیں کیا جا رہا اگر فل فور کام کو مکمل نہ کیا گیا ہے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے