اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں گرڈ صارفین کا بوجھ کم کرنے کی کوشش،نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔
نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی۔ موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق
درآمد اور برآمد شدہ یونٹس کی بلنگ الگ الگ ہوگی۔
سولر پینل کی قیمتوں میں کمی سے نیٹ میٹرنگ صارفین میں اضافہ سے گرڈ صارفین پر بوجھ بڑھا۔ دسمبر 2024 تک نیٹ میٹرنگ صارفین نے گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ ڈالا۔
2034 تک نیٹ میٹرنگ سے گرڈ صارفین پر 4240 ارب روپے کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ای سی سی کی گوادر پورٹ سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کیلئے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری،ای سی سی کی وزارت صنعت و پیداوار کیلئے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری۔
ای سی سی کی وزارت داخلہ کیلئے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے گرانٹ کی منظور بھی دی گئی۔ ای سی سی کی ایس ڈی جی پروگرام کیلئے 67 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری،2025 میں مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری ہے۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
The post گرڈ صارفین کا بوجھ کم کرنے کی کوشش،نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ appeared first on ABN News.