0

سوہاوہ کی تاریخ میں ہوئی انوکھی اور مہنگی ترین شادی جس میں جہاں دولہا کو ہیلی کاپٹر پر میرج ہال لایا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی تاریخ میں ہوئی انوکھی اور مہنگی ترین شادی جس میں جہاں دولہا کو ہیلی کاپٹر پر میرج ہال لایا گیا وہیں پر باراتیوں کے لیے مہنگی پچاس سے زائد گاڑیوں کا بندوبست بھی کیا گیا دولہا کو تیس لاکھ مالیت کے ہار پہنانے کے ساتھ ساتھ ڈالرز اور پاؤنڈ کی برسات بھی کی گئی 35 سے زائد کھانوں سے باراتیوں کی تواضع کی گئی سوشل میڈیا پر بھی صارفین کے دلچسپ تبصرے،تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی تاریخ میں مہنگی ترین شادی پر کروڑوں روپے خرچ کر دیے گئے۔ معروف روحانی اور کاروباری شخصیت سید عنصر شاہ گیلانی کے بیٹے کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی تصور کی جا رہی ہے،دولہا کو ڈالرز اور پونڈز سے تیار کیا گیا 30 لاکھ سے زائد مالیت کا ہار پہنایا گیا اور بارات ہیلی کاپٹر پر روانہ ہوئی تو اسمان سے ڈالروں کی برسات کی گئی،دولہا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورے شہر کا چکر لگوایا گیا جبکہ باراتیوں کے لیے 50 سے زائد مہنگی ترین گاڑیاں مہیا کی گئیں،بارات میرج ہال پہنچنے پر ڈالروں اور پاکستانی کرنسی کو بارش کی طرح برسایا گیا۔20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ڈالرز نچھاور کئے گئے جبکہ پاکستانی کرنسی بھی لاکھوں میں نچھاور کی گئی،ہزاروں مہمانوں کی تواضع کے لیے 35 سے زائد اقسام کے کھانے تیار کئے گئے تھے،بارات کا نظارہ دیکھنے اور ڈالرز لوٹنے کے لیے سینکڑوں شہری جی ٹی روڈ پر امڈ آئے،کاروباری شخصیت کا کہنا ہے کہ یہ ان کے سب سے لاڈلے بیٹے کی شادی تھی جسے وہ یادگار شادی بنانا چاہتے تھے،جبکہ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔