0

کل چیف جسٹس سے اپوزیشن کی ملاقات،عدالتی اصلاحات سے متعلق ایجنڈا شامل ہوگا،لطیف کھوسہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ انصاف ہوتاہواسب کونظربھی آناچاہیے۔ کل اپوزیشن سے چیف جسٹس کی ملاقات ہوگی ۔ ملاقات میں عدالتی اصلاحات سے متعلق ایجنڈا شامل ہے ۔ مسنگ پرسن ،لاقانونیت اور رول آف لا سے متعلق چیف جسٹس سے ملاقا ت ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرہی ہم چیف جسٹس سےمل رہےہیں ۔ 26ویں ترمیم کوفل کورٹ سن کرکالعدم قر اردیدےتو ساراعمل بےکارہوجائیگا۔ جس ملک میں جمہوریت کےبجائے فسطائیت ہو و ہ آگےنہیں بڑھ سکتا ۔ وہ اے بی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
جہاں منصف خودانصاف کےمتلاشی ہوں وہاں کیاہوسکتاہے ۔ ججزنےپہلےبھی خط لکھاتھا کہ ہمیں کام سےروکاجارہاہے ۔ اٹھارویں ترمیم پاس کرنےکیلئےوکلا سمیت سیاسی جماعتوں نے کوشش کی ۔
اٹھارویں ترمیم میں تھاکہ سینئرجج ہی چیف جسٹس بنےگا ۔
امیدہےسپریم کورٹ ان چیزوں کودیکھےگی ۔ بدقسمتی ہےعدلیہ کےاندرسےآوازیں آناشروع ہوگئیں کہ ٹھیک نہیں ہوا۔ چاہتےہیں انصاف کےبنیادی اصول پرعمل کیاجائے۔ 26ویں ترمیم کےذریعےآئین کومجروع کیاگیا۔
آزادعدلیہ کی انصاف فراہم کرسکتی ہے،عدلیہ ایگزیکٹوکےتابع نہیں ہوسکتی۔ 26نومبرکوڈی چوک میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ حکمران اتنےہی مقبول ہیں توہمیں کیوں جلسہ کرنےنہیں دیتے۔
ہمیں جلسہ کرنےکی اجازت دےدیں ان کےہوش اڑجائیں گے۔
جبرکےتحت کسی پرحکمرانی کی جائےتولاوا ایک دن ضرورپھٹتاہے۔ بانی تحریک انصاف عوام پر حکمرانی کر سکتےہیں۔ پچھلےایک سال میں حکومت نےملک کابیڑاغرق کیا۔
نااہل حکمرانوں کوپھرسےملک پرمسلط کردیاگیاہے۔ موجودہ حکومت ایک پراکسی حکومت ہے۔

سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ سنیارٹی کےحوالےسےمعاملہ پہلے بھی سپریم کورٹ میں پہنچا۔ ماضی میں بھی ایساہوتارہااس میں کوئی نہیں بات نہیں۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےدورمیں بھی ایسامعاملہ پیش آیا۔ صدرمملکت کےپاس اختیارہے لیکن وہ مشاورت کےبعدفیصلہ کرتےہیں۔ ایسانہیں ہے کہ کسی کوخیال آیا توججزکوتبدیل کردیاگیا۔
صدرکےپاس لامحدوداختیارات نہیں ہیں۔
ججزکو پہلےبھی ٹرانسفرکیاگیاایسا نہیں ہے کہ پہلی بارکیاگیا۔ ججزکی ٹرانسفرآئین وقانون کےمطابق کی گئی۔ ججزکی تقرری کوروک دیاگیاتوپھربحران پیداہوجائےگا۔
مزید پڑھیں  :رمضان المبارک کی آمد،چینی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی، جانئے کتنی سستی ملے گی

The post کل چیف جسٹس سے اپوزیشن کی ملاقات،عدالتی اصلاحات سے متعلق ایجنڈا شامل ہوگا،لطیف کھوسہ appeared first on ABN News.