0

شعبان پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ (اے بی این نیوز     ) شعبان پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ۔ کے مطابق فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا۔ شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل شمس الاسلام اور کانسٹیبل رمضان شامل ۔
کا نسٹیبل آصف رضا فائرنگ سےزخمی ہوگئے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ واقعہ کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ کا شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی کا شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مزید پڑھیں  :کل چیف جسٹس سے اپوزیشن کی ملاقات،عدالتی اصلاحات سے متعلق ایجنڈا شامل ہوگا،لطیف کھوسہ

The post شعبان پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکار شہید appeared first on ABN News.