اسلام آباد (اے بی این نیوز )رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے پر سبسڈی دینے کا معاملہ۔ رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے سبسڈی ہوگی، ذرائع کے مطابق
وزارت صنعت و پیداوار چینی کی سمری حتمی منظوری کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کو بھجوائے گی۔
چینی فی کلو 130 روپے میں دی جائیگی، کین کمشنر نگرانی کرینگے۔ حکومت نے چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دینے کا اصولی فیصلہ کیا۔ وزارت صنعت و پیداوار نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو بھی چینی فی کلو 130روپے فراہم کرنے کا مراسلہ جاری۔ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی۔ سبسڈائزڈ چینی میگا، بڑے، چھوٹے سٹورز پر ڈی سی کاؤنٹر پر فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :ڈاکٹر یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو دوسرا خط، انصاف کے دروازوں پر دستک دیتی رہوں گی
The post رمضان المبارک کی آمد،چینی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی، جانئے کتنی سستی ملے گی appeared first on ABN News.