0

سرکاری ملازمین کا احتجاج ، مطالبات مان لیے گئے، حکومت سے مذاکرات کامیاب،30٪ الاؤنس ملے گا،ہاؤس رینٹ،میڈیکل اور ہائیرنگ میں بھی اضا فہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) سرکاری ملازمین کے احتجاج کا معاملہ۔ سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کچھ ہی دیر میں سرکاری ملازمین کے دھرنے میں پہنچے گئے۔

رانا ثنااللہ دھرنے میں آ کر شرکا سے خطاب کریں گے۔ رانا ثنا اللہ سرکاری ملازمین اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات سے متعلق شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔ رحمان باجوہ کے مطابق

ہمارے کچھ مطالبات مان لیے گئے ہیں۔
کہا گیا کہ کچھ مطالبات بجٹ پر چھوڑ دیں۔میرا واضح موقف تھا کہ ٹیکس ریبیٹ کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔ ٹیکس ریبیٹ کا نوٹیفکیشن واپسی کا مطالبہ منظور کر لیا گیا ہے۔ 30٪ الاؤنس ہمیں ملے گا۔مطالبہ مان لیا گیا ہے۔

ہاؤس رینٹ،میڈیکل اور ہائیرنگ میں بھی اصافہ ہو گا۔ دوران سروس فوت ہو جانے والے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کا معاملہ کورٹ میں ہے۔

مزید پڑھیں :تیزاب گردی، خاتون کا چہرہ جھلس گیا، والد بھی متاثر،مقدمہ درج،ملزم گرفتار

The post سرکاری ملازمین کا احتجاج ، مطالبات مان لیے گئے، حکومت سے مذاکرات کامیاب،30٪ الاؤنس ملے گا،ہاؤس رینٹ،میڈیکل اور ہائیرنگ میں بھی اضا فہ appeared first on ABN News.