0

تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو ہدایات جاری کر دیں۔
بانی کی ملاقاتوں کی بحالی تک اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگا کر دھرنا دیا جائے۔ اڈیالہ جیل کیمپ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کارکنوں کے ہمراہ دھرنا دیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پرامن ہو گا، چیف آرگنائزر کی ہدایت۔
شمالی ریجنل صدر کیمپ لگانے کے انتظامات کریں۔ تمام ریجنل صدور مشاورت سے دھرنے کے دنوں کو مختص کر لیں۔ احتجاجی کیمپ کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں  :اسلام آباد ، پنشن اصلاحات پر سرکاری ملازمین کا احتجاج،پ جھڑپیں،مظاہرین بپھر گئے،حکومتی سیکرٹریٹ کے داخلی راستے بلاک

The post تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ appeared first on ABN News.