0

جہلم قتل کے مشہور کیس میں عدالت نے ملزم ابو بکر کو 3بار سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کے مشہور کیس کا فیصلہ، راجہ امجد اقبال کی عدالت جہلم نے ملزم ابو بکر کو 3بار سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، یاد رہے کہ 2021 میں پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر ملزم نے فائرنگ کر کے غالب حسین کو قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ مالدیو میں 17-12-2021کو لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے ابو بکر نامی شخص نے غالب حسین کو قتل کر دیا تھا اور پولیس تھانہ دینہ نے مقتول کے بھائی اخلاق حسین ولد خادم حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ابو بکر کو گرفتار کر لیا تھا اور پولیس نے ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمے کی مؤثر پیروی کی جس کے پیش نظر راجہ اقبال سول جج کی عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ابو بکر کو قتل کے جرم میں 3بار سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔